• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے پی این ایس‘ پی بی اے اور سی پی این ای کا مشترکہ وفد 23 مئی کو وزیر داخلہ سے ملاقات کریگا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی‘ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن اور کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کا مشترکہ وفد 23مئی منگل کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کرے گا۔ وفد میں اے پی این ایس‘ پی بی اے اور سی پی این ای کے عہدیدار شامل ہوں گے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگ زیب‘ وزارت داخلہ اور وزارت اطلاعات کے سینئر افسران بھی ملاقات میں شریک ہوں گے۔ ملاقات میں میڈیا سے متعلقہ امور اور اہم قومی معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔ نیوز لیکس کمیٹی رپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس سے قبل سوموار 22مئی کو پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کا ایک نمائندہ وفد بھی وزیر داخلہ سے ملاقات کرے گا جس میں الیکٹرانک میڈیا سے متعلقہ امور زیر غور آئیں گے۔
تازہ ترین