• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر نیشنل بنک کا جذبہ حب الوطنی،اپنی اضافہ شدہ تنخواہ میں رضاکارانہ طور پر کمی کر لی

اسلام آباد(حنیف خالد  )نیشنل بنک کے نئے صدرسعید احمد کی حب الوطنی ،رضاکارانہ طورپر اپنی تنخواہ میں کمی کر لی۔بنک کے جنرل اجلاس میں حصص ہولڈرز نے ان کی تنخواہ میں 36فیصد اضافہ کی منظوری دی تھی لیکن سعیداحمد نے اپنی تنخواہ میں منظور کیئے جانے والے اضافہ کو لینے سے انکار کر دیا یہی نہیں بلکہ صدر نیشنل بنک نے ان کو ملنے والی 4500 سی سی اور 3500سی سی گاڑیاں لینے ،دو کلبوں کی ممبر شپ جس کی سالانہ فیس 20لاکھ روپے بنتی ہے  بھی لینے سے انکار کر دیا ہے  انکار کر دیا ہے۔مزید یہ کہ سعید احمد ہائوس بلڈنگ فنانس کی مد میں 5لاکھ اور ڈیپریسیئشن کی مد میں 98لاکھ روپے سے بھی رضاکارانہ طور پر دسبردار ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ صدر نیشنل بنک تنخواہ کی مد میں 5کروڑ 70لاکھ روپے سالانہ لے رہے ہیںجبکہ تنخواہ میں حصص ہولڈرز کی طرف سے اضافہ کی منظوری کے بعد ان کی تنخواہ میں خاطر خواہ اضافہ ہو جانا تھا لیکن اب جبکہ وہ اضافہ سے رضاکارانہ طور پر دستبردار ہوگئے تو انہیں اتنی ہی تنخواہ ملیگی جتنی کہ اضافہ سے قبل ملتی تھی ۔اس وقت ان کا کل پیکیج تقریباً 50لاکھ روپے ماہانہ یا 6کروڑ 3لاکھ اور 60ہزار روپے ہی رہیگی۔واضح رہے کہ سعید احمد یکم جنوری 2019تک نیشنل بنک کے صدر رہیں گے اور اس وقت تک ان کی عمر لگ بھگ 70سال ہو جائے گی جو کہ کسی کمرشل بنک کاصدر رہنے کی زیادہ سے زیادہ عمر ہے ۔  
تازہ ترین