• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوری سندھ کے پی میں زیادہ، بوجھ حکومت نہیں اٹھاسکتی، طلال چوہدری

کراچی(جنگ نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہاکہ پنجاب میں بجلی ریکوری کی صورتحال 95 فیصد سے بھی زیادہ ہے اورلائن لاسز بڑے مناسب ہیں جبکہ دیگر دو صوبوںمیں سندھ اور کے پی کے میں لائن لاسزاوربجلی چوری 30سے 35فیصد ہے یہ بوجھ حکومت نہیں اٹھاسکتی،فاٹا سے رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ فاٹا کوحقوق نہ دیئے گئے تو پارلیمنٹ، وزیراعظم ہائو س کاگھیرائو کریں گے،پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا نے کہا کہ پیپلزپارٹی  بلاول کےجوش اور آصف زرداری کے ہوش کا مجموعہ ہے، مقتول طالبعلم مشال کے والد نے کہا کہ اکیس مئی کو مشال کے چہلم سے اندازہ ہو جائے گا کہ ہمارے علاقے کے لوگ ہم کو کتنا سپورٹ کر رہے ہیں۔وہ  جیو نیوز کے پروگرام ’’جیو پاکستان ‘‘میں گفتگو کر رہے تھے۔پروگرام میں مسعودنقی ،افضل ندیم  ڈوگر، نورامین مینگل نے بھی گفتگو میں حصہ لیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہاکہ سیاسی رشوت کے طوپر سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے ووٹ کی خاطر مسلم لیگ ن پاکستان اوربجلی کے محکمے کا نقصان کرے میراخیال ہے کہ مسلم لیگ ن کے لئے یہ مناسب بات نہیں ہے۔ نمائند ہ خصوصی جیونیوز افضل ندیم ڈوگر نے پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سندھ حکومت اور اے ڈی خواجہ کے درمیان بہترروابط نہیں تھے۔ ندیم افضل ڈوگر نے کہاکہ اے ڈی خواجہ نے اپنے دورمیں محکمہ پولیس میں حالیہ  20ہزار بھرتیاں کیں جومیرٹ پر اورغیرسیاسی تھیں اورپولیس میںترقیاں ہوئیں جس سے فورس کا مورا ل بلند ہوا ۔ندیم افضل ڈوگر نے کہاکہ سندھ حکومت اپنی مرضی کا آئی جی چاہتی ہے اور یہ صورتحال آگے آئندہ الیکشن میں نظر آئے گی اوراگرسندھ حکومت کی مرضی منشاء کے مطابق آئی جی نہ ہوگا تو ظاہرہے پھرنتائج بھی مختلف ہوںگے۔ ندیم افضل ڈوگر نے دیگر صوبوں کی نسبت سند ھ میں پولیس غیرسیاسی نہیں ہوتی۔ افضل ندیم ڈوگر نے کہاکہ اے ڈی خواجہ ازخودبھی عہدے کے لئے اہل نہیں رہے کیوںکہ جو سپریم کورٹ میں ترقیاتیں ہوئی تھیں و ہ اب کینسل ہوگئی ہیں اورعدالتی احکامات کے تحت ا ب وہ او پی ایس ہیں۔پروگرا م میں چیئرمین کاٹی مسعودنقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کی9 روزہ ہڑتال سے معیشت اورملک کو اربوں کا نقصان ہوا اس کا کوئی اندازہ نہیں ہے۔ مسعودنقی نے کہاکہ گڈزٹرانسپورٹ کی ہڑتال ختم ہونے سے انڈسٹری اورمعیشت کا پہیہ چل پڑا ہے امپورٹ ایکسپورٹ شروع ہوچکی ہے اورروزگار بھی شروع ہوگیا ہے۔ مسعودنقی نے کہا کہ ہم نے 9روز قبل ہی کہا تھاکہ ہڑتال نہ کی جائے گاڑی چلائی جائے۔ مسعودنقی نے کہا کہ جب کورٹ کا آرڈرتھا تو یہ 9 روزقبل کیوںنہ ہوا۔ ایک سوا ل کے جواب میں مسعود نقی نے کہاکہ گڈزٹرانسپورٹ معاملے کو صحیح طریقے سے حل نہیں کیا گیا معاملہ کورٹ میں جانے کے بعد دیگر اسٹیک ہولڈرزکوبھی اس میںشامل کیاجاناچاہئے تھا۔پروگرام میں شاہ جی گل آفریدی نے فاٹا اصلاحات کے حوالے سے کہاکہ آئین نے بھی ریفرنڈم کی اجازت نہیں دی اگر معاملہ اسمبلی میںبھی لے آئیں تو اس کے بہترنتائج نہیں برآمد ہوںگے۔ شا ہ جی گل آفرید ی نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل ون کے تحت فاٹا پاکستان کاعلاقہ ہے اورصدرکے پاس آئین کے آرٹیکل 247کے تحت اختیار ہے کہ وہ نوٹی فکیشن کے ذریعے قبائلی علاقے کوبندوبستی علاقہ بناسکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میںشاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کے حوالے سے ہم نے اے پی سی میں بھی بات کی تھی اگر آئینی ترامیم نہ ہوئیںاورہمیں حقوق نہ دیئے گئے جو دیگرپاکستانیوں کودیئے گئے ہیں تو ہم پارلیمنٹ ،وزیراعظم ہائوس، ایوا ن صدرکاگھیرائو کریںگے اور یہ بجٹ پاس نہیں ہونے دیںگے۔پیپلز پارٹی جوڑ توڑ کے عمل سے گزر رہی ہے ،سابق وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور نور عالم کے پیپلز پارٹی چھوڑنے کی خبروں سے متعلق سینئر رہنما پیپلز پارٹی شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ نور عالم نے پاڑٹی نہیں چھوڑی خبر میں کوئی صداقت نہیں پارٹی کے اندرونی اختلافات ہوتے رہتے ہیں ، وزارت کے دوران فردوس عاشق اعوان کے لئے سب اچھا تھا ، جانے والوں کو حیلے بہانے تلاش کرنے ہی پڑتے ہیں ، مفاد پرستوں کا بازار گرم ہے۔شوکت بسرا کا مزید کہنا تھاکہ پارٹی لیڈر شپ کے لئے بھی یہ غورطلب ہونی چاہیے کہ کیوں اقتدار کے وقت محنتی اور پارٹی کو سینچنے والے لوگ کہیں پیچھے رہ جاتے ہیں اور مفاد پرستوں اور دودھ پینے والے لوگوں کو نواز دیا جاتا ہے ۔آصف علی زرداری کے دوروں سے متعلق شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں جوش اور ہوش کا مجموعہ ہے ، بلاول بھٹو میں جوش ہے تو وہیں آصف زرداری صاحب ہوش سے کام لیتے ہیں ۔
تازہ ترین