• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداروں کو وزیر اعظم اور دیگر کی مبارکباد

اسلام آباد/کراچی(اے پی پی/پ ر)وزیر اعظم محمد نواز شریف، وزیرمملکت برائے اطلاعات‘ نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اپنے تہنیتی پیغامات میں سی پی این ای کے نو منتخب صدر ضیاء شاہد اور سیکرٹری اعجازالحق سمیت دیگر منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔ قبل ازیں کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)سالانہ اجلاس عام کے موقع پر انتخابات برائے سال 2017-18 میں ضیاء شاہد صدر، شاہین قریشی سینئر نائب صدر جبکہ اعجاز الحق سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ، جبکہ دیگر عہدیداروں میں عامر محمود نائب صدر سندھ، رحمت علی رازی نائب صدر پنجاب، مہتاب خان نائب صدر راولپنڈی واسلام آباد ، انور ساجدی نائب صدر بلوچستان، طاہر فاروق نائب صدر خیبر پختونخوا اور ہارون شاہ جوائنٹ سیکرٹری، غلام نبی چانڈیوسیکرٹری فنانس، کاظم خان اور مشتاق احمد قریشی انفارمیشن سیکرٹری شامل ہیں۔ قبل ازیں الیکشن کمیٹی کے ذریعے 44؍ اراکین پر مشتمل اسٹینڈنگ کمیٹی کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا ۔کراچی سے روزناموں کی نشستوں پر (۱) روزنامہ ایکسپریس کے منیجنگ ایڈیٹر اعجاز الحق (۲) روزنامہ عوامی آواز کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر جبار خٹک(۳) روزنامہ امن کے ایڈیٹر حامد حسین عابدی(۴) روزنامہ انڈس پوسٹ کے ایڈیٹر انچیف عبدالرحمان منگریو (۵) روزنامہ پاک کے چیف ایڈیٹر غلام نبی چانڈیو (۶)روزنامہ قومی اخبار کے ایڈیٹر الیاس شاکر (۷) روزنامہ بزنس ریکارڈر کے چیف ایڈیٹر ایڈیٹر وامق زبیری۔ لاہور سے روزناموں کی نشستوں پر (۱) روزنامہ جنگ کے ایڈیٹر شاہین قریشی (۲) روزنامہ نوائے وقت کے ایڈیٹر امین یوسف (۳) روزنامہ پاکستان کے ایڈیٹر عمر مجیب شامی (۴) روزنامہ پاکستان ٹوڈے کے چیف ایڈیٹر عارف نظامی (۵) روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد (۶) روزنامہ تجارت کے چیف ایڈیٹر جمیل اطہر قاضی (۷) روزنامہ سٹی 42 کے چیف ایڈیٹر نوید چوہدری۔ راولپنڈی /اسلام آباد کی نشستوں پر (۱) روزنامہ ڈیلی ٹائمز کے منیجنگ ایڈیٹر کاظم خان(۲) روزنامہ اوصاف کے چیف ایڈیٹر مہتاب خان (۳) انٹر نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر اسلم خان۔ بلوچستان کی نشستوں پر (۱) روزنامہ عوام کے چیف ایڈیٹر وسیم احمد(۲) روزنامہ بلوچستان ایکسپریس کے چیف ایڈیٹر صدیق بلوچ(۳) روزنامہ انتخاب کے چیف ایڈیٹر انور ساجدی۔خیبر پختونخوا کی نشستوں پر(۱) روزنامہ اتحاد کے چیف ایڈیٹر طاہر فاروق (۲) روزنامہ وحدت کے ایڈیٹر ہارون شاہ (۳)  روزنامہ آزادی سوات کے چیف ایڈیٹر ممتاز احمد صادق۔سندھ کے روزنامے ( علاوہ کراچی) کی نشستوں پر (۱)  روزنامہ ہلچل کے ایڈیٹر محمد یونس مہر (۲) روزنامہ کلیم کے ایڈیٹر جاوید مہر شمسی (۳) روزنامہ نجات کے ایڈیٹر بشیر احمد میمن۔ پنجاب کے روزنامے (علاوہ لاہور) کی نشستوں پر(۱) روزنامہ پیغام کے چیف ایڈیٹر سید محمد منیر جیلانی (۲) روزنامہ بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق (۳) روزنامہ آفتاب کے چیف ایڈیٹر ممتاز طاہر (۴)  روزنامہ غریب کے چیف ایڈیٹر تنویر شوکت۔ روزناموں کی جنرل نشستوں پر(۱) روزنامہ پاکستان آبزرور کے ایڈیٹر انچیف ایڈیٹر فیصل زاہد ملک (۲) روزنامہ مشرق کے ایڈیٹر ممتاز شاہ (۳) روزنامہ جسارت کے ایڈیٹر مظفر اعجاز (۴) روزنامہ اسلام کے چیف ایڈیٹر خلیل الرحمان (۵) آن لائن نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر عبدالخالق علی۔ جرائد کی جنرل نشستوں پر(۱) ماہنامہ نئے افق کے ایڈیٹر مشتاق احمد قریشی(۲) ماہنامہ کرن کے چیف ایڈیٹر عامر محمود (۳) ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے ایڈیٹر وقار یوسف عظیمی (۴)  امت/ تکبیر کے چیف ایڈیٹر رفیق افغان (۵) عبرت گروپ کے چیف ایڈیٹر قاضی اسد عابد۔ جرائد نیوز ویوز (پنجاب و خیبرپختونخوا) کی نشست پر (۱)  طاقت / عزم گروپ کے چیف ایڈیٹر رحمت علی رازی۔ جرائد نیوزویوز (سندھ و بلوچستان) کی نشست پر (۱)  ماہنامہ ڈیفنس جرنل کے چیف ایڈیٹر اکرام سہگل۔ جرائد نیوز ویوزو کمینٹس (جنرل) کی نشست پر(۱) ماہنامہ ساؤتھ ایشین جرنل کے چیف ایڈیٹر امتیاز عالم بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے۔ علاوہ ازیں زاہدہ عباسی (روزنامہ نؤ سج کراچی) کو خاتون ممبر کی خصوصی نشست پر منتخب کرلیا گیا۔ سی پی این ای کے سالانہ اجلاس میں ملک بھر کے مدیران نے ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ رائٹ ٹو انفارمیشن قانون کی پاسداری کرتے ہوئے حکومت نیوز لیکس تحقیقاتی رپورٹ جاری کرے تاکہ اصل حقائق معلوم ہوسکیں۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل اعجازالحق کی جانب سے سالانہ کارکردگی رپورٹ اور فنانس سیکریٹری غلام نبی چانڈیو کی جانب سے پیش کئے گئے مالیاتی گوشوارہ کی بھی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سی پی این ای مدیران کے مسائل ، آزادی اظہار اور معلومات تک رسائی سمیت بنیادی انسانی حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔  جمعرا ت کو اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعظم نے ضیاء شاہد کو تنظیم کا صدر ، اعجاز الحق کو سیکرٹری منتخب ہونے اور دیگر عہدیداران کو ان کے انتخاب پر مبارکباد دی ۔ وزیر اعظم نے پاکستان میں جمہوریت کے استحکام میں پرنٹ میڈیا کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزادی صحافت کے فروغ اور ملک میں فعال میڈیا کی ترقی کیلئے ہر ممکنہ معاونت اور حمایت فراہم کرے گی۔ وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی اور آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہے، میڈیا کی صنعت کے فروغ کیلئے ہرممکن تعاون اور سہولتیں فراہم کرتے رہیں گے۔وزیراعظم کے مشیر قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نےسی پی این ای کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ سی پی این ای صحافت کے ادارے کی ایک معتبر اور اور نمائندہ تنظیم ہے،صحافت میں سنسنی خیزی کی ابھرتی ہوئی لہر میں سنجیدگی اور متانت کو قائم رکھنا نا گزیر ہو چکا ہے۔
تازہ ترین