• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی میں پو لیس مقابلہ ایک ملزم ہلاک ،ساتھی فرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لانڈھی ملزایریا میںمبینہ پو لیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کاساتھی فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق قائد آبادتھانے کی حدود لانڈھی امنیہ ٹیکسٹائل ملز فردوس موڑ کےنزدیک موٹرسائیکل سوار دو مسلح ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ،ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھادھند فائرنگ کردی اور فرار ہونے لگے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا،پولیس نے لاش تحویل میں لےکر جناح اسپتال منتقل کی۔
تازہ ترین