• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نےمعمول کا چیک اپ کروایا پروٹوکول کے بغیر پمز آئیں

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار )وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی محترمہ مریم نواز نے گزشتہ روز پمز ہسپتال سے معمول کا چیک اپ کروایا جہاں ماہر ڈاکٹرز نے انہیں مکمل صحت مند قراردیاہے۔پمزذرائع نے بتایا ہے کہ محترمہ مریم نواز کے چیک اپ کے حوالے سے جو خبریںشائع ہوئیں ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے ،محترمہ مریم نواز معمول کے مطابق اپنا چیک اپ کرواتی رہتی ہیں۔محترمہ مریم نواز گزشتہ روز پروٹوکول کے بغیر میڈیکل چیک اپ کیلئے پمز تشریف لائی تھی جہاں ماہر ڈاکٹر ز کی ٹیم نے انکا معائنہ کیا اور انہیں مکمل صحت مند قرار دیا ہے۔ 
تازہ ترین