• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینز فلم فیسٹیول:مقبوضہ بیت المقدس کی عکاسی پر مبنی لباس پہننے والی اسرائیلی وزیر پر تنقید

کراچی(نیوزڈیسک) کینز فلم فیسٹول میں مقبوضہ بیت المقدس کی عکاسی پر مبنی لباس پہننے والی اسرائیلی وزیرمری ریجیوکو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی انتہائی دائیں بازو کو وزیر ثقافت مری ریجیو کو کینز فلم فیسٹول میں سیاسی بیان کے طور پر مقبوضہ بیت المقدس کی عکاس پر مبنی لباس پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم ان کا کہنا تھاکہ رواںسال ہم مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی کے50ویں سال کا جشن منا رہے ہیں اور انہیں اس  تاریخی تاریخ کا جشن آرٹ اور فیشن کے ذریعے منانے پر فخر ہے۔
تازہ ترین