• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلبھوشن کیس مس ہینڈل کیاگیا‘اپوزیشن کی حکومت پر کڑی تنقید

اسلام آباد ( ایجنسیاں)اپوزیشن نے کلبھوشن کے حوالے سے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نے کیس مس ہینڈل کیا‘پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماءسینیٹرشیری رحمن ‘رحمان ملک ‘چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ‘شاہ محمودقریشی اورامیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہناہے کہ حکومت نے اپنی نااہلیت کی وجہ سے جیتاہوا کیس ہارا‘عالمی عدالت سے ایسے ہی فیصلے کی امیدتھی ‘ پوری دنیامیں پاکستان کی سبکی ہوئی۔پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنی نااہلیت کی وجہ سے جیتا ہوا کیس ہارا ہے، ابھی بھی کچھ بگڑا نہیں ، ہم کیس میں واپس آسکتے ہیں، ٗقومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس فوری بلایا جائے‘ حساس معاملے پر سیاست نہیں کرنا چاہتے پاکستان کا علم نیچے نہیں ہونے دینگے ۔شیری رحمٰن نے کہا کہ اب تک ہمیں منظم پیش رفت نظر نہیں آئی ٗ ہم نے بار بار سوال اٹھایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یہ معاملہ کیوں نہیں اٹھایا؟انہوں نے کہا کہ بھارت کا ایڈہاک جج بیٹھا ہوا تھا ٗ آپ کا ایڈ ہاک جج نہیں تھا ٗآپ کے پاس نوے منٹ تھے،آپ  پچاس منٹ ہی دلائل دے سکے ٗاپنا ٹائم پورا استعمال کرنا چاہیے تھا‘ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں کلبھوشن یادو پر ایک لفظ بھی نہیں بولا۔ پوری قوم کی نظریں جے آئی ٹی پر ہیں ، اس پر قوم کے خدشات دور بھی ہو سکتے ہیں اور بڑ ھ بھی سکتے ہیں ، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان کے خلاف کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا‘ عمران خان نے کہا کہ کلبھوشن یادو کا معاملہ انتہائی سنجیدہ تھا لیکن حکمت عملی سے لگ رہا تھاکہ عالمی عدالت سے ایسا ہی فیصلہ آئے گا۔ کلبھوشن یادو پاکستان میں وہی کچھ کر رہا تھا جو اسرائیل عرب ممالک میں کر رہا ہے۔
تازہ ترین