• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(ایجنسیاں)دوران پروازسونے اور چینی خاتون کو کاک پٹ میں سفرکرانے پر پی آئی اے کے 2پائلٹس کو معطل کردیاگیا۔جمعرات کو سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کوطیارے میںپائلٹ کے سونے کے واقعہ کے حوالے سے بتایا گیا کہ کیپٹن عامر ہاشمی کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے‘کمیٹی نے اس معاملے پر تحقیقات کے عمل کے سست رفتار ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ چینی مسافر خاتون کے کاک پٹ میں جانے کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ پائلٹ شہزاد عزیز کو بھی گراؤنڈ کر دیا گیا ہے اور ان کا تبادلہ کراچی کیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کمیٹی کو بتایا گیا کہ پائلٹ کے خلاف جعلی ڈگری کیس میں بھی کارروائی ہو رہی ہے لیکن اس نے سندھ ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے۔کیپٹن شہزاد عزیز نے ٹوکیو سے چین جاتے ہوئے خاتون مسافر کو کاک پٹ میں سفر کروایا تھا ۔
تازہ ترین