• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر، وزیر اعلیٰ، کابینہ اور ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی ،اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر، وزیر اعلیٰ سندھ، ارکان اسمبلی اور کابینہ کے دیگر ارکان کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کر دیا گیا، جمعرات کواضافے سے متعلق سرکاری بل 2017 کو منظور کر لیا گیا۔ نثار کھوڑو نے کارروائی کے ضمنی ایجنڈے کے تحت سلیکٹ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر ، وزیر اعلیٰ سندھ ، صوبائی وزراء ، ارکان سندھ اسمبلی ، صوبائی مشیروں ، وزیر اعلیٰ کے معاونین خصوصی اور پارلیمانی سیکرٹریز کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں اضافے سے متعلق بل ایوان میں پیش کیا ، جسے بعض ترامیم کے ساتھ منظور کر لیا گیا ۔ نثار احمد کھوڑ و سلیکٹ کمیٹی کے چیئرمین تھے جبکہ یہ کمیٹی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو ، وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ ، مسلم لیگ (فنکشنل) کی مہتاب اکبر راشدی ، ایم کیو ایم ہیر اسماعیل سوہو پر مشتمل تھی اور پی ٹی آئی کے ثمر علی خان کو خصوصی طور پر اس میں شامل کیا گیا۔
تازہ ترین