• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن مختار احمد کی برطرفی کیلئے درخواست بغیر سماعت کے ملتوی کر دی

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن مختار احمد کی عہدے سے برطرفی کے لئے دائر درخواست  عدالتی اوقات کار ختم ہونے کے سبب  بغیر سماعت کے ملتوی کر دی۔درخواست گزار منیر احمد کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے چیئرمین ایچ ای سی مختار احمد کو میرٹ کے برعکس سیاسی بنیادوں پر تعینات کیا جو مطلوبہ تعلیمی قابلیت اور تجربہ نہیں رکھتے۔ مختار احمد کی ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں بھی مشکوک ہیں۔ چئیرمین ایچ ای سی پر کرپشن کے بھی سنگین الزامات ہیں لہذا عدالت معاملہ نیب کے سپرد کرنے کا حکم دے۔
تازہ ترین