• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،لیڈی ہیلتھ ورکرز سروس اسٹرکچر پر عملدرآمد رپورٹ طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرنے اور ان کے دیگر مسائل کے حل کے حوالہ سے سپریم کورٹ کے دو سابق احکامات پر عدم عملدرآمد پر وفاقی و چاروں صوبائی حکومتوں‘ فانا‘ فاٹا اور اسلام آباد کی انتظامیہ کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران مسول علیان کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر اندر لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لئے سروس اسٹرکچر تشکیل دیکر آئندہ سماعت پر عدالت میں اس حوالہ سے عملدرآمد رپورٹ پیش کریں۔ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ نے جمعرات کے روز توہین عدالت کے مقدمہ کی سماعت کی۔ فاضل عدالت نے مسول علیہان کو ایک ماہ کے اندر اندر لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لئے سروس اسٹرکچر تشکیل دیکر آئندہ سماعت پر عدالت میں اس حوالہ سے عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ایک ماہ کے لئے ملتوی کردی۔
تازہ ترین