• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا انضمام کے معاملے پر ریفرنڈم ہونا چاہئے، فضل الرحمٰن

 اسلام آباد(آئی این پی)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ فاٹا کے عوام کے مستقبل کا فیصلہ ان کی مرضی کے مطابق ہونا چاہیے۔ فاٹا میں تو انضمام کے معاملے پر ریفرنڈم ہونا چاہیے۔گزشتہ روز پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تنقید کو خوش آمدید کہتا ہوں تاہم الزام تراشی کی بجائے دلیل سے بات ہونی چاہیے، حکومت نے ہم سے طے کیا تھا کہ انضمام کی بجائے لفظ قومی دھارے میں لانا شامل کیا جائے گا ۔ فاٹا کو 5 سال تک اسکول و کالجز سمیت دیگر شعبوں میں بہترین اصلاحات لا کر خیبر پختونخوا کے برابر لانے کے بعد انضمام کے بارے میں فیصلہ کیا جائے یہ اتفاق ہوا تھا ۔ حکومت کی طرف سے اس کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی گئی تو احتجاج کیا۔ اداروں کو پی آئی اے میں منشیات برآمد ہونے کے معاملے کا نوٹس لے کر کارروائی کرنی چاہیے۔  ہر کام کا ایک ضابطہ کار اور طریق ہوتا ہے ‘ عوام کے سامنے پہلی مرتبہ اتنا بڑا فیصلہ آ رہا ہے ‘ فاٹا کے عوام کے مستقبل کا فیصلہ ہونا ہے۔ عوام میں اس معاملے پر بحث ہونی چاہیے۔
تازہ ترین