• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

21برس تک فضائی کمپنی میں چھپ کر نوکری کرتا رہا‘ہالینڈ کے بادشاہ کا انکشاف

کراچی(نیوزڈیسک)ہالینڈ کے بادشاہ ولیم الیگزینڈر نے انکشاف کیا کہ وہ 21 برس سے کے ایل ایم ( فضائی کمپنی ) میں کو پائلٹ کی نوکری کرتے رہے جس کے دوران وہ ایک ماہ میں دو بار پروازیں لے کر جاتے۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں پچاس سالہ بادشاہ نے طیاروں کو اڑانا اپنا مشغلہ قرار دیا جس سے انہیں اپنے شاہی فرائض سے جان چھڑانے کا موقع ملتا۔ انہوں نے بتایا  آپ کے پاس ایک طیارہ، مسافر اور عملہ ہوتا جو آپ کی ذمہ داری ہوتے، آپ زمین پر موجود اپنے مسائل کو آسمانوں پر نہیں لے جاسکتے، بلکہ آپ کو اپنی پوری توجہ کسی اور چیز پر مرکوز کرنا پڑتی ہے، میرے لیے تو یہ اس ملازمت کا سب سے پرسکون پہلو تھا۔وہ کے ایل ایم کے بیٹرے میں شامل فوکر طیاروں کے مہمان پائلٹ رہے جبکہ اب وہ بوئن 737 کو اڑانے کی تربیت لے رہے ہیں۔ویسے تو لوگوں کو ان کے طیارے اڑانے کے حوالے سے جذبے کا علم تھا مگر یہ پہلی بار سامنے آیا ہے کہ وہ باقاعدہ پائلٹ کی ملازمت بھی کرتے رہے۔ڈچ بادشاہ بھی پرواز کے دوران اعلان کرتے ہوئے کبھی اپنا نام استعمال نہیں کرتے تھے، جبکہ یونیفارم اور کمپنی کی ٹوپی پہنے دیکھ کر بھی بیشتر افراد انہیں پہچاننے سے قاصررہے۔
تازہ ترین