• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان پی ڈبلیو ڈی یونین کے زیر اہتمام مطالبات کی منظوری کیلئے ریلی

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) آل پاکستان پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین کے زیر اہتمام مہنگائی سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی ریلی پراونشنل بلڈنگز سے فرید گیٹ تک نکالی گئی ،ریلی کی قیادت زونل سیکرٹری افضل محمود نے کی ،اس موقع پر مظاہرین نے احتجاجی کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے ،جن پر ان کے مطالبات درج تھے، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے افضل محمود،رانا اقبال،عبداسبحان،حاجی بشیر احمد،سراج احمد،سید اعجاز حسین شاہ اور محمد سلیم نے کہا کہ آج کا سرکاری ملازم اور مزدور حکومتی کی مزدور دشمن پالیسیوں کے باعث سخت اضطراب کا شکار ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مزدور کی تنخواہ کم از کم ایک تولہ سونا کے برابر کی جائے اور تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کیا جائے انہوں نے مذید کہا کہ محکمہ بلڈنگز کے ورک چارج ملازمین کو گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جا رہی جو کہ انتہائی زیادتی ہے۔
تازہ ترین