• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع رحیم یار خان مافیا کے ہاتھ میں چلا گیا،الیکشن 2018میں ہی ہونگے:احمد محمود

بہاولپور،صادق آباد،باغ وبہار(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگاران)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کےصدر احمد محمود نےکہاہےکہ ضلع رحیم یار خان مافیا کے ہاتھ میں چلا گیا، ضلع رحیم یارخان کےعوام کوشوگرمل مافیااورعہدوں کے چکر میں گھرےسیاست دانوں نےیرغمال بنا لیاہے،پیپلز پارٹی عوام کوان سےنجات دلائےگی،الیکشن 2018میں ہی ہونگے،مرکز سمیت کسی بھی صوبے میں پیپلز پارٹی کے بغیر کسی بھی جماعت کا حکومت بنانا ناممکن ہوگا۔سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع میجر(ر)تنویرحسین سیدکےہمراہ انکی رہائشگاہ پرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئےانہوں نےمزیدکہاکہ ضلع رحیم یار خان کا سیاسی مافیاپلیٹ فارم اور بھیس بدل کر سیاسی وارداتیں کرتا ہے۔اس موقع پر سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں عبدالستار ،سابق ایم پی اے میاں  اسلم ایڈووکیٹ ،چیئر مین یونین کونسل جام خلیل احمد ،جام مختار،بلال گورائیہ ،اشفاق باجوہ اور دیگربھی موجو د تھے۔دریں اثناء احمدمحمودنےگدی نشین دین پور شریف میاں مسعوددین پوری کی ہمشیرہ اور ڈاکٹر طاہر دین پوری کی والدہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا،اس موقع پرانہوں نےکہا کہ دین پور شریف سے میرے آبائواجداد کا بھی تعلق رہا ہے ان کے غم میں ہم نے ہمیشہ شرکت کی ۔اس موقع پر حبیب الرحمان گوپانگ ، چیئرمین یونین کونسلز ظفرخاں دین پوری، اختر مڑل ، جام فیاض ، رانا وسیم ، سرفراز دین پوری ، اللہ بخش لبانہ، سراج بلہوڑہ اور دیگر بھی موجودتھے۔دریں اثناءاحمد محمود صدر پی پی پی جنوبی پنجاب،نتاشا دولتانہ جنرل سیکریٹری جنوبی پنجاب،چوہدری شوکت محمود بسراء سیکریٹری انفارمیشن جنوبی پنجاب،عبدالقادر شاہین،محمد سلیم بھٹی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری جنوبی پنجاب،محمد علی احسن نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ جاتی امرانےبہاولپور سمیت جنوبی پنجاب کو محرومی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ملتان اور بہاولپور میں میٹرو بس اور سولر پاور سسٹم جیسی فلاپ سکیمیں نواز لیگ کا تحفہ ہیں جس سے وسیب میں مزیدپسماندگی آئی۔جنوبی پنجاب کاتمام ترقیاقی بجٹ لاہور میں میٹرو اور اورنج ٹرین کے نام پر اپنی جیبوں میں ڈال لیاگیاجبکہ  جنوبی پنجاب کوجومنصوبے دئیےگئےانکافائدہ بھی عوام کےبجائےحکمرانوں کےذاتی خزانےکوہوا،انہوں نےکہاکہ  پیپلزپارٹی کےدورحکومت میں جس رینٹل پاورسسٹم کوہدف تنقیدبنایاموجودہ حکمران انہی رینٹل پاور کے سہارے نسبتاً مہنگے داموں بجلی کا شارٹ فال پورا کرنے کےچکر میں ہیں،انہوں نے کوئی ہائیڈل پاورسسٹم شروع نہیں کیا۔دریں اثناءپیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدراحمدمحمودنےگزشتہ روز چانگ فارم نواز آباد میں  ممتازچانگ کیطرف سےاپنےاعزاز میں استقبالیہ سےخطاب کرتے ہوئےکہاکہ  جنوبی پنجاب سمیت ضلع رحیم یارخان کے کاشتکاروں کو جان بوجھ کر نہری پانی سے محروم رکھاجارہا ہے،فوری طور پر نہروں میں پانی چھوڑا جائے،پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے،ملک کے عوام ا ب باشعور ہو چکے ہیں و ہ حکمرانوں کے دھوکہ میں کبھی نہیں آئینگے،ممتازچانگ  پی پی 297میں مضبوط ترین امیدوارہیں،ان خیالات کا اظہار  کیا‘ اس موقع پر مرتضیٰ محمود‘حبیب  گوپانگ‘ چوہدری جہانزیب ‘عبدالستار چانگ‘ شبیر دشتی‘ الف دین عباسی‘خلیل  ترہیلی ‘رانا فاروق‘احمدیارولانہ‘ اسدیار ولانہ‘فضل محمودسولنگی‘ظفرعباسی،محمد دین ورند‘اکبر چوہان‘ رئیس جاوید‘رئیس پرویز‘جان محمد مہر‘ جام مختار‘جام کبیر‘حافظ فیض  بھیٹ ودیگربھی موجودتھے۔احمدمحمودنےکہاکہ جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات میرے ساتھ رابطے میں ہیں جوجلد پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گی،ممتاز چانگ نےکہاکہ پی پی 297میں چیئرمین یونین کونسلز ، وائس چیئرمین اور کونسلروں کےتعاون سے پیپلزپارٹی کو ناقابل تسخیر قوت بنا دیا،انشاء اﷲ آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی مخدوم احمد محمود کی قیادت میں شاندا رکامیابی حاصل کرےگی۔  
تازہ ترین