• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی، جےیوپی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جمعیت علمائےپاکستان حیدرآباد کے کنوینر حاجی معین شیخ نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے،انہوں نے کہا کہ شہر کی گھمبیر صورتحال اور تنظیمی امور پر لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے 19 مئی کو اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں علاقائی صورتحال اور شہر کے مسائل کے حل کے لیےجدوجہد اور تنظیمی کام کو تیز کرنے کے لئے غور و خوصکیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگی اجیرن کرنے کیذمہ دار شہری قیادت اور انتظامیہ ہے،ناقص حکمت عملی اور عدم دلچسپی کے باعث آج شہر مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے اور عوام ذہنی اذیت میں مبتلا ہوکر منفی سوچ کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر فی الفور شہر کی حالت زار و مسائل کے حل پر توجہ نہ دی گئی تو شہری راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔
تازہ ترین