• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک میں قیمتوں پر کنٹرول رکھا جائے،جماعت اہلسنت پاکستان

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جماعت اہلسنت پاکستان کے ضلعی آرگنائزر مفتی محمد شاہد برکاتی،قاری احمد علی سعیدی،محمد نعیم اختر رضوی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں پانی،بجلی اور گیس کی بلاتعطل فراہمی کے لئے ٹھوس عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ رمضان المبارک میں عوام عبادات اور دیگر معمولات زندگی بغیر کسی پریشانی و اذیت کے گزار سکیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان پیکیج کے نام سے دی جانے والی سبسڈی کو یوٹیلٹی اسٹور تک محدود رکھنے سے ماضیمیں عوام کو ریلیف نہیں ملا تھا،لہذا رمضان پیکیج کی امدادی رقم کو کھلی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی اور کنٹرول کے ذریعے عوام کو سہولت دی جائے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے بھی اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک کے لئے خصوصی سیکورٹی کے انتظامات کرے۔
تازہ ترین