• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیئر بخاری کے استقبا لیہ جلوس میں گو نواز گو اور گو فاروق گو کے نعرے

مظفرآباد (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر بخاری کے استقبا لیہ جلوس میں گو نواز گوکے ساتھ گو فاروق گو کے نعرے بھی لگ گئے۔سابق وزیر سید با زل نقوی کی قیادت میں چھتر سے ایک بڑی گاڑیوں اور مو ٹرسائیکلوں کے ریلی میں نیئر بخاری کو جلسہ گاہ تک لا یاگیا شرکا جیئے بٹھو ،جیئے بلاول ،جیئے لطیف اکبر ، جیئے بازل کے نعرے لگاتے رہے اورپیپلز پارٹی کے ترانوں پر دھمالیں ڈالتے رہے اور چھتر سے میانی بانڈی تک پو نے گھنٹے کا سفر تین گھنٹے میں طے کیا ۔قائدین جلسہ گاہ پہنچے تو نعروں کی گونج میں گلاب کی پتیاں نچھاور کرتے ہو ئے شاند ار استقبال کیا اور سہ پہر کو شروع ہونے والا جلسہ کئی گھنٹےتک جا ری رہا ۔
تازہ ترین