• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں طالبعلموں پر تشدد کیخلاف آزاد کشمیر یونیورسٹی کے طلباء کا مظاہرہ

مظفرآباد(نامہ نگار)آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات بھی مقبوضہ کشمیر میں طلبہ پر تشدد کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے ،جامعہ کشمیر مظفرآباد سے ریلی کی صورت میں مارچ کرتے طلبہ کا مطالبہ تھا کہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشتگرد ی کو بند کیا جائے اور تعلیمی اداروں میں علم حاصل کرنے والے طلبہ کو اپنے بستوں سے کتابیں نکال کر پتھر بھرنے ہر مجبور نہ کیاجائے۔ انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اور جامعہ کشمیر کے اشتراک سے نکالے گے مظاہرہ میں طلبہ اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی، ریلی میں وائس چئیرمین انٹر نیشنل فورم مشتاق الاسلام،ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سہیل، پاسبان حریت کے چئیرمین عزیر غزالی، سابق امیدوار ممبر کشمیر کونسل چوہدری احسن منظور سمیت پروفیسرز اور طلبا اور طالبات بے بڑی تعداد نے شرکت کی،میر واعظ روڈ پر مارچ کرتے طلبہ وطالبات سی ایم ایچ چوک میں پہنچ کر دھرنے کی شکل اختیار کر گئے جہاں انہوں نے کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف اور آزادی کے حق میں بھر پور نعرہ بازی کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، بھارتی جبری قبضہ کو کشمیری کسی صورت تسلیم نہیں کرتے، اقوام متحدہ بھارتی جارحیت پر تماشائی نہ بنے اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، طلبا اور طالبات نے یہ بھی کہا کہ حکومت آزادکشمیر مسئلہ کشمیر کے بہتر حل کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر لائے، اور نوجوانوں کو بھی تحریک آزادی کے حوالے سے اکھٹا کیا جائے تاکہ عالمی دنیا کی توجہ مبذول کرانے کیلئے بہتر انداز میں تحریک پر کام کیا جاسکے، ہم اپنے بہن بھائیوں، بزرگوں اور ماوں پر مزید بھارتی بربریت برداشت نہیں کرسکتے، اس موقع پر مشتاق الاسلام نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کیلئے آزادکشمیر اور پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں میں انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کے حوالے سے پروگرامات منعقد کیئے جائیں گے تاکہ عالمی دنیا اور عالمی انسانی حقوق کے اداروں تک کشمیری مظالم پر ایک بڑی آواز پہنچائی جاسکے کشمیر میں ریاستی دہشتگردی قابل مذمت ہے بھارت کو مقبوضہ کشمیر اپنی افواج کا انخلا کرنا ہی ہوگا مقبوضہ کشمیر کے عوام تنہا نہیں آزادکشمیر و پاکستان کے عوام ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، طلبہ و طالبات نے میر واعظ روڈ سے سی ایم ایچ گرلز کالج چوک تک مارچ کیا، شدید گرمی میں مظاہرین نے احتجاج کیا اور ون سلوگن ون ٹریک گو انڈیا گو بیک کے نعرے لگائے ۔
تازہ ترین