• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ انتخابات جیت کر پھر حکومت بنائینگے‘ لطیف اکبر

مظفرآباد(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر سابق وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر نے محمد شریف شہید پل نالہ اگڑ چرکنڈی کا افتتاح کردیا ۔ اس موقع پر چوہدری لطیف اکبر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی عوام کے دلوں میں بستی ہے بھٹو شہید کی محبت کو کوئی نہیں نکال سکتا، دور حکومت میں پیپلزپارٹی نے نہ صرف حلقہ چار بلکہ پورے آزادکشمیر میں بلا تخصیص ترقیاتی کام کروائے ہیں ،کسی کے ساتھ کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہوئی آج ن لیگ کی حکومت نے انتقامی کارروائیوں کی انتہا کردی ہے آزادحکومت اتنے ظلم کرے جتنے کل برداشت کرسکے،کارکن مطمئن اور اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں بلاول بھٹو رزرداری کی قیادت میں آئندہ انتخابات جیت کر پھر حکومت بنائیں گے، کھاوڑہ کے عوام سے میر ا رشتہ مضبوط ہے کسی بھی موقع پر تنہا نہیں چھوڑ وں گا۔
تازہ ترین