• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرمیڈیٹ کے طلباء وطالبات کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز

میرپور(نمائندہ جنگ )آزاد جموں وکشمیر انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میرپورنے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے موجودہ امتحانی سیشن کیلئے آزادکشمیربھرکے تقریباً سات سو پرائیویٹ اورسرکاری ادارہ جات کے انٹرمیڈیٹ کے طلباء وطالبات کاداخلہ اورآن لائن رجسٹریشن کاآغازکیا۔ سنتیس ہزارسے زائدطلبا/طالبات کے امتحانی داخلہ فارم کی وصولی بھی آن لائن سسٹم کے ذریعے عمل میں لائی گئی اوراب گیارہویں جماعت کے تمام امیدواران کو ان کی رولنمبرسلپس ان کے متعلقہ تعلیمی اداروں میں آن لائن بھجوائی گئی ہیں ۔ آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں تمام اداروں نے اپنے متعلقہ طلباء/طالبات کی رولنمبرسلپس ڈاؤن لوڈ کرلی ہیں ۔ آزادکشمیر میں پہلی باراس عمل کا آغازکیاگیا۔اس حوالہ سے تمام ترمراحل بخوبی مکمل ہوئے ہیں اوربہت کم شکایات سامنے آئی ہیں ۔ آزادکشمیر بھرکے تعلیمی ، سماجی اورعوامی حلقوں نے چیئرمین بورڈپروفیسرمحمدظہیرچوہدری کی زیرنگرانی آزادجموں وکشمیرانٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میرپو رکی اس کاوش پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے اس توقع کا اظہارکیاہے کہ تعلیمی بورڈ میرپور اپنی شاندارروایات کو قائم رکھتے ہوئے پاکستان بھرکے امتحانی اداروں میں اپنی ساکھ اورمقام کو مزیدبلندکرے گا۔ پروفیسرمحمدظہیرچوہدری نے اس موقع پر میڈیاکے نمائندوں کو بتایاکہ انٹرمیڈیٹ پارٹ اول کے رزلٹ کارڈز بھی امیدواران کوآن لائن ترسیل کئے جائیں گے اورآئندہ دو سالوں میں بورڈکے میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کی رجسٹریشن اورامتحانات کا تمام نظام آن لائن ہوجائے گا۔ چیئرمین بورڈنے بتایاکہ بورڈکے شعبہ کمپیوٹرمیں کُلی طورپرمیرٹ کی بنیادپرمختلف اسامیوں پر تقرریاں عمل میں لائی گئیں جس سے بورڈ کے شعبہ کمپیوٹرمیں ایک باصلاحیت ٹیم وجودمیں آئی ہے ۔ بورڈکے جملہ ملازمین کی محنت اورلگن سے مستقبل میں تعلیمی بورڈ میرپور کی کارکردگی میں مزیدبہتری آئے گی۔
تازہ ترین