• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام گڑھ ،منشیات فروشوں کا سرغنہ 100گرام ہیروئن سمیت گرفتار

اسلام گڑھ(نمائندہ جنگ)اے ایس آئی تھانہ اسلام گڑھ چوہدری ارشد کی کاروائی،منشیات فروشوں کا سرغنہ 100گرام ہیروین سمیت گرفتار، مقدمہ درج مذید تفتیش شروع ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر خواجہ عبدالقیوم کی خصوصی ہدایت پر اے ایس آئی تھانہ اسلام گڑھ چوہدری ارشد نے بمعہ تفتیشی محمد مطلوب،محمد محفوظ اور کانسٹیبل رمضان، ڈھیری کے مقام پر چھاپہ مار کر عبدالرحیم عرف الطاف کو 100گرام ہیروین سمیت گرفتار کر کے امتناع منشیات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔اہلیان علاقہ ڈھیری وپرانا اسلام گڑھ نے اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے اے ایس آئی تھانہ اسلام گڑھ ارشد محمود اور ان کی ٹیم کی کاکردگی کو سرا ہا ہے۔
تازہ ترین