• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صغیرکیانی قتل کیس، عامر شوکت کو سزائے موت و جرمانہ ایک ملزم بری

راولاکوٹ(نمائندہ جنگ) پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنمااورسابق امیدوارقانون سازاسمبلی حلقہ ایل اے چارپونچھ راجہ محمد صغیرکیانی کے مقدمہ قتل کافیصلہ سنادیاگیاہے۔ قتل کے الزام میں گرفتاردو ملزمان میں سے ایک ملزم عامر شوکت کوجرم 302APC(A)کامجرم قراردیتے ہوئے سزائے موت سنائی گئی ہے جبکہ اسی ملزم کو544 Aضابطہ فوجداری کے تحت مقتول کے ورثاء کوپانچ لاکھ روپے بطورمعاوضہ دیئے جانے کاحکم دیاگیاہے۔ عدم ادائیگی معاوضہ مزیدچھ ماہ کی قید بھگتنا ہوگی۔جبکہ اسی ملزم کو اسلحہ ایکٹ کے تحت سات سال قیدکی سزابھی سنائی گئی ہے۔ مجرم کو دفعہ382(B)ض ف کااستفادہ دیا گیاہے۔جبکہ دوسرے ملزم عدنان سلیم کوشک کافائدہ دے کربری کردیاگیاہے۔ فیصلہ ایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت راولاکوٹ جو سردارارباب اعظم خان(ایڈیشنل سیشن جج) اور سردار اجمل محمود شاہین (ایڈیشنل ضلع قاضی) پرمشتمل تھی نے سنایا۔ بوقت سنائے جانے فیصلہ کمرہ عدالت میں لوگوں کی ایک بہت بڑی تعدادموجودتھی دونوں ملزمان جوپہلے سے بند حوالات تھے کمرہ عدالت میں موجودتھے۔ فیصلہ 64صفحات پرمشتمل ہے جوکہ ایڈیشنل سیشن جج سردارارباب اعظم کاتحریرکردہ ہے۔جبکہ ایڈیشنل ضلع قاضی(ممبر)سرداراجمل محمودشاہین نے فیصلے سے اتفاق کیاہواہے۔ فیصلہ دونوں ممبران نے اپنی موجودگی میں سنایا۔ تفصیلات کے مطابق 29جولائی2012ء کوماہ رمضان میں رات کے وقت جب مقتول راجہ محمد صغیرکیانی ولد محمد رفیق کیانی قوم گکھڑسکنہ کلرپاک گلی (حلقہ چار)نماز تراویح کی ادائیگی کے لیے مسجدکلرپاک گلی جا رہا تھا توپہلے سے موجودملزمان عامرشوکت ولدشوکت حسین قوم تیزیال ساکن کلرپاک گلی اورعدنان سلیم ولد محمد سلیم ساکن چپھڑابن نے راستہ روک کرمقتول کوقتل کیاتھا۔ اس مقدمہ میں استغاثہ کی جانب سے سردارمحمد سلیمان خان ایڈووکیٹ نے پیروی کی۔ان کی معاونت ایڈیشنل پی پی سردار واجد حسین نے کی جبکہ ملزمان کی جانب سے سردارطاہرانور ایڈووکیٹ نے مقدمہ میں پیروی کی گئی تھی۔
تازہ ترین