• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھمبر ، گلیوں محلوں ، بازاروں میں آوار ہ اور خارش زدہ گدھوں کی بھر مار

بھمبر (نامہ نگار )بلدیہ بھمبر کی غفلت بھمبر شہر کی گلیوں محلوں میں آوارہ کتوں کے بعد بھمبر کے بازاروں میں آوراہ اور خارش زدہ گدھوں نے قبضہ جما لیا ، آوارہ اور خارش زدہ گدھے سارا سارا دن بازاروں میں گھومتے رہتے ہیں،شہریوں کا بلدیہ بھمبر کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار ،ڈپٹی کمشنر سے اصلاح و احوال کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق باقاعدہ طور پر میونسپل کمیٹیوں میں صوابدیدی عہدوں کے حامل ایڈمنسٹریٹرز تعینات نہ ہونے کے باعث بلدیاتی ادارے غیر فعال ہو کر رہ گے ہیں۔ شہر میں آوارہ اور خارش زدہ کتوں کی بھر مار کے بعد اب اندرون شہر بازاروں میں آوارہ بیمار گدھوں نے قبضہ کر رکھا ہے آوارہ گدھے کبھی کسی چوک چوراہے اور کبھی کسی بازار کے اندر بیٹھے اور کھڑے نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے بازاروں سے عام شہریوں گاہکوںاور دوکانداروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔شہریوں نے بلدیہ بھمبر کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بھمبر سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین