• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخالفین کو میاں نواز شریف کا تعمیر وترقی کا دور ہضم نہیں ہو رہا، شوکت نواز

سیری(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ(ن) کے رہنما شوکت نواز نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) آزاد کشمیر کے اندر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں متحد و منظم ہے اور عوامی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے میاں محمد نواز شریف تعمیر و ترقی پر یقین رکھتے ہیں آج کے پاکستان میں اس کا ثبوت واضح نظر آتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے شوکت نواز نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ مخالفین کو میاں نواز شریف کا تعمیر وترقی کا دور ہضم نہیں ہو رہا 2018 میں لوڈشیڈنگ مکمل ختم کر دی جائے گی جس کا کریڈٹ میاں نواز شریف کو جاتا ہے الیکشن لڑنے سے کوئی لیڈر نہیں بنتا عوامی خدمت کا جذبہ ہونا چاہیے آج میاں محمد نواز شریف نے ملک کی تقدیر کو بدل دیا ہے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے انشاء اللہ پاکستان میں آمدہ الیکشن میں ایک بار پھر مسلم لیگ(ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔
تازہ ترین