• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپکا کے مظاہرے جاری ،پارلیمنٹ کی طرف مارچ روکنے کیلئے گرفتاریاں

لاہور،ملتان (اپنے نامہ نگار سے،نمائندگان )  آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)  کی کال پر پنجاب کے تمام اضلاع میں  مظاہرے ہوئے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں  جبکہ 25مئی کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنےدھرنے میں شرکت سے روکنے کیلئے گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں ایپکا کی مرکزی قیادت سمیت 350کلرکوں کو گرفتا ر کرلیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق     لاہور میں  ڈیوس روڈ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی تمام محکمہ جات کے ہزاروںملازمین نے شرکت کی۔ گھنٹوں ٹریفک جام رہی۔صدر ایپکا پنجاب حاجی محمد ارشاد چوہدری نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایپکا کےمطالبات کی منظوری کا20 مئی سے قبل اعلان کیا جائے  ورنہ 25 مئی کو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کے سامنے تاریخی دھر نا دیں گے ۔بہاول پور میں ہزاروں ملازمین نے تمام شاہراؤں پر احتجاجی مظاہرے کیے اپیکا پنجاب کے سیکرٹری جنرل فخرالرحمن اظہر ،چوہدری افضل رانا وحید سلطان ،سراج احمد ،بشیر احمد،ڈاکٹر عبداللہ ،رفیق احمد نے کہا کہ حکومت ملازمین کے بنیادی مطالبات پورے کرئے تو بجٹ پر کوئی اضافی بوجھ نہیں ہو گا ۔ڈیرہ غازیخان میں ایپکا مرکزی آفس سے ضلع کچہری روڈ بمبئے چوک تک مقصو د احمد جلبانی ،سرفراز احمد خان ،عبدالغفور دستی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی  گئی مقررین نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان سے ایپکا ملازمین کا بڑ ا قافلہ اسلام آباد جانے کیلئے چوبیس مئی کو روانہ ہوگا۔ ایپکا ڈویثرنل راہنما سرفراز احمد خا ن،عبدالغفور دستی ،غلام عباس،فیض،عبدالشکور ،عبدالمنان ،ساجد،عہدیدار کمشنر آفس ایپکا نے بھی اظہار خیال کیا۔علاوہ ازیں ایپکا محکمہ انہار ڈیرہ غازیخان یونٹ صدر عبدالغفور دستی کی قیادت میں بھی  احتجاجی مظاہرہ  ہوامحمد طارق خان ،ملک محمد خالد،ملک محمد بلال،محمدسجادکھوکھر و دیگر بھی موجود تھے ۔محکمہ انہار کے زونل آفس ڈیرہ جات سرکل پر اجیکٹ سرکل ڈی جی کینال ڈویثرن میں مکمل ہڑتال رہی ۔ رحیم یارخان میں ضلع بھرکے کلرکوں نے مکمل دفتری بائیکاٹ اورقلم چھوڑہڑتال کی  ملازمین نے ٹائون ہال میں احتجاجی دھرنادیا‘دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدرفاروق خان گوپانگ‘ جنرل سیکرٹری میاں اکرام الحق‘ میاں فاروق‘ فاضل کورائی‘ حسن چوہدری‘ وقارنیازی‘احمدسیف ببر‘ رانااحسان الحق‘ تنویراحمدچوہدری‘ عبدالباسط‘ سرورثانی ‘ تنویرالحسن شاکر ‘سرورثانی ودیگرنے کہاکہ مطالبات کی منظوری تک دھرناجاری رکھیں گے ملازمین متحدرہیں انشاء اللہ جلدخوشخبری سنائیں گےادھر  کلر کوں کو پارلیمنٹ ہا ئو س کی طر ف مارچ  سے روکنے کیلئے پولیس نے  کلرکوں پر تشدد کیا اور ایپکا کی مرکزی قیادت سمیت 350کلرکوں کو  گرفتا ر  کرلیا  رحیم یارخا ن سے شیخ عبدالسلا م بھی گرفتار  کرلیا گیا ہے ،ایپکا محکمہ تعلیم کے صدر محبو ب خان ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محکمہ تعلیم عمروڑائچ و دیگر نے اسلام آبا د میں  احتجا جی مظا ہر ے کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے    کہا کہ حکمرانوں کے خوف اور گرفتاریوں اور تشدد سے گھبرانے والے نہیں ہیں ۔سرکا ری ملاز مین کے حقو ق کی جنگ لڑینگے ۔انہوں نے کہا کہ اسلا م آ باد پو لیس کی طرف سے کلر کوں پر تشدد اور گرفتا ریوں کی شدید الفا ظ میں مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حقوق لینے والے سرکاری ملازمین پر وزیر داخلہ کی طرف سے پولیس تشدد اور گرفتا ریاں قا بل مذمت ہیں ۔گرفتا ر ہونے والوںمیں ایپکا کے مرکز ی جنرل سیکرٹری خالد جا وید سنگھیڑا، مرکز ی صدور بنا رس خان جدون، اور نزر حسین کورائی ، پختون خواہ کے صدر، اورنگزیب کشمیری سندھ کے صدر دائود عمر مراد علی چا چڑ، بھی گرفتا ر ۔ پنجاب کے صدر ظفر علی خان ،بلوچستا ن کے صوبا ئی صدر داد بلوچ اور ایپکا کے با نی ہدایت یار بخاری اور راولپنڈی کی قیادت اور حکومت کے درمیان مزاکرات جا ری ۔ایپکا کی قیا دت آئندہ کے لا ئحہ عمل کا آج اعلا ن کریگی ۔
تازہ ترین