• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہ صیام کی آمد‘پھلوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ

ملتا ن (سٹاف رپورٹر) رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی شہرکی پرچون مارکیٹ میں پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں  ،  پھلوں کی قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے سفید پوش اور غریب طبقہ کی پہنچ سے دور ہیں ،مارکیٹ میں کئے گئے ایک سروے کے دوران معلوم وا ہے کہ ماہ صیام کی آمد سے قبل ہی شہر کی پرچون مارکیٹ میں پھلوں کی قیمتوں کو آگ لگ گئی ہے ، اس وقت شہر میں انار ( امریکن ) 700 روپے کلو ، آلوبخارا 500روپے کلو ، سیب (نیوزی لینڈ) 350روپے کلو ، آم 200روپے کلو ، انگور 400روپے کلو ، کیلا 160روپے درجن ، فالسہ 150روپے کلو ، لوکاٹ 120سے 200روپےکلو ، خربوزہ 50روپے کلو ،تربوز 30روپے کلو ، خوبانی 320روپے کلو ، آملی 300کلو ،ناشپاتی 250روپے کلو ، آڑو 200روپے کلو ، گرما 150روپے کلو کی بلندترین سطح پر بک رہے ہیں ، شہری حلقوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ، صارفین کا کہنا ہے کہ ہرسال ماہ رمضان میں اشیاکی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوجاتاہے جس کی وجہ سے ان کی خریداری کی سکت ہی باقی نہیں رہتی ،  صارفین نے ضلعی انتظامیہ سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین