• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدیدگرمی،لوڈشیڈنگ بھی کم نہ ہوئی‘ صارفین سراپا احتجاج

ملتان ،وہاڑی (سٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ ) جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں بجلی کا بدترین بحران جاری ،غیر اعلانیہ طویل  لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا جاسکا،درجہ حرارت بھی 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، شدید گرمی میں عوام  نڈھال ،گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ،کاروبارشدید متاثر، صارفین سراپا احتجاج بنے رہے ،تفصیل کےمطابق وزارت پانی و بجلی کی جانب سے بجلی کی پیداوار کانیا ریکارڈ قائم کرنے کے دعوئوں کے باوجود جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں بجلی کا بدترین بحران جاری ہے ، ملتان شہر میں 4سے6گھنٹے ‘ دیہات اور چھوٹے شہروں میں 8سے10گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ، فورس اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور تعمیراتی کاموں کی آڑ میں بھی بجلی کی بندش کا سلسلہ  بھی جاری ہے،کمشنر ملتان کی خصوصی ٹیم کی وارننگ کے باوجود بجلی کی فراہمی کا نظام بہتر نہیں ہوسکا ،  ادھر ملتان و نواح  میں گرمی کی شدت میں بھی اضافہ نوٹ کیا گیا ہے،درجہ حرارت ایک روز میں پانچ درجے اضافے کے ساتھ 38 ڈگری سے 43 ڈگری تک جا پہنچا ، گرمی کی شدت کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد گھروں میں محصور ہو گئی جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی سست رہی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملتان میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے، وہاڑی میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دن بدن بڑھنے لگا ہے ،تاجروں شہریوں کسانوں کا شتکاروں چودھری افتخار احمد ، چودھری محمد اکرم کمبوہ ، ذوالفقار برق ، قاضی محمد نوا ز، غلام حسین مہے، ارشاد حسین بھٹی ، راؤ خلیل احمد ، خورشید جوئیہ ودیگر نے احتجاج کر تے ہوئے کہا کہ تاجروں کے کاروبا ر ٹھپ ہو کر رہ گئے ،کسانوں ،کا شتکاروں کی کپا س کی بجا ئی متا ثر ہو رہی ہے ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جا ئے ورنہ بھرپور احتجاج کیا جا ئے گا،
تازہ ترین