• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4افراد قتل

پشاور( کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت پشاورمیں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 3افراد کوقتل کردیا گیا ۔ زیارت گل ولد زیدی گل نے پہاڑی پورہ پولیس کو بتایا کہ اس کا 15 سالہ بیٹا اعجاز رکشہ سٹینڈ میں موجود تھا اس دوران ٹیلر ماسٹر وزیر ولد نقیب سکنہ وزیر کالونی کی اس کیساتھ تکرار ہوگئی اس دوران ملزم نے مشتعل ہوتے ہوئے چاقوئوں کے وار کرکے اعجاز کو قتل کردیا ۔پولیس نے ملزم کو گرفتارکر لیا ۔ شمس الدین ولد حاجی عالم د ین سکنہ افغانستان نے تھانہ ٹائون پولیس کو بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ اس کے بھانجے رسول خان ولد گل آغہ کو کسی نامعلوم شخص نے قتل کردیا ہے اطلاع ملنے پر جب دانش آباد آئے تو مسجد کے قریب گلی میں اس کے 12 سالہ بھانجے کی قتل شدہ نعش پڑی تھی جسے نامعلوم افراد نے گلے میں پھندہ ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔تھانہ انقلاب کی حدود مروزئی میں نامعلوم افراد نے گھرمیں گھس کر نادیہ زوجہ شوکت کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس نے الگ الگ رپورٹیں درج کر لی ہیں ۔
تازہ ترین