• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6پولیس افسرتبدیل ،یاسر شاہ ایس ایس پی ٹریفک پشاور تعینات

پشاور( کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین خان محسود نے صوبے میں تعینات 6افسروں کے تبادلوں/تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔ سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈی پی اُو بنوں فضل حامد کو تبدیل کرکے ایس ایس پی سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا،ایس ایس پی ٹریفک پشاور صادق حسین کوڈی پی اُو بنوں،ڈی پی اُو بٹگرام عبدالصبور کو ڈی پی اُو ڈی آئی خان ، ڈی پی اُو ڈی آئی خان یاسر آفریدی کو ایس ایس پی ٹریفک پشاور، ڈی پی اُو ٹانک رسول شاہ کو ڈی پی اُو بٹگرام اور ایس پی سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا شاہ نذر خان کو تبدیل کرکے ڈی پی او ٹانک تعینات دیا گیاہے۔
تازہ ترین