• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام انسانی حقوق کامحافظ اور علمبردار ہے‘ غلام علی

پشاور( نمائندہ خصوصی) محکمہ انسانی حقوق پشاورکے ریجنل ڈائریکٹر غلام علی نے کہا ہے کہ اسلام انسانی حقوق کا سب سے بڑا محافظ اور علمبردار ہے ‘انسانی حقوق کے تحفظ کے بغیر نہ تو ظلم ‘ ناانصافی ‘محرومی‘ تشدد و نفرت کاخاتمہ کیا جا سکتا ہے نہ ہی ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے‘ انسانی حقوق کا تحفظ ہر شہری کی ذمہ داری ہے پاکستان میں 70 سال تک انسانی حقوق کے تحفظ پر توجہ نہیں دی گئی جبکہ وزیراعظم نوازشریف کو ملک کی تاریخ میں پہلی بار انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے انسانی حقوق کی الگ وزارت بنانے کااعزاز حاصل ہے۔انہوں نے حیات آباد پشاورمیں گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ میں انسانی حقوق کی آگاہی مہم کے سلسلے میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کے تحفظ ‘مظلوموں کی داد رسی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا شکار ہونے والے متاثرین کی مالی و قانونی معاونت کیلئےرقم مختص کی ہے‘ اسلام آباد میں مرکزی ڈائریکٹوریٹ جبکہ چاروں صوبوں میں ریجنل ڈائریکٹوریٹ بنائے گئے ہیں انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے نیشنل پالیسی نیشنل ایکشن پلان اور نیشنل ٹاسک فورس بناکر چاروں صوبوں کو بھی انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کا پابند بنادیا گیا ہے انشاء اللہ خیبرپختونخوامیں 2017 ء کا سال انسانی حقوق کے تحفظ کا سال ہوگا ۔
تازہ ترین