• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائنوں پرحادثات تدارک بارے واپڈا ہاؤس میں سیفٹی کانفرنس

پشاور (کامرس رپورٹر)لائنوں پردوران کار ہونیوالے حادثات کی وجوہات،خطرات ودیگرعوامل بارے شعوراجاگرکرنے کیلئے واپڈا ہاؤس پشاور میں کانفرنس ہوئی جس میں پیسکو چیف شبیراحمد ،ایس ایز اور ایکیسنز نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیفٹی کنسلٹنٹ شیخ محمد طفیل نے سیفٹی کے حوالے سے خامیوں اور ان کی وجہ سے ہونےوالے حادثات پر تفصیل سے روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ کارکن پیسکو کا قیمتی سرمایہ ہیں ان کو دوران کار بہترحفاظتی سامان کی فراہمی پیسکو انتظامیہ کا مطمع نظر ہے تاہم اہلکاروں پر لازم ہے کہ کام کےدوران حفاظتی آلات ضرور استعمال کریں ۔گزشتہ سالوں میں کئی کارکن حفاظتی تدابیر کو بروئے کارنہ لانے پر جانوں سے گئے ۔ لائن سٹاف بغیر ٹی اینڈ پی اورلائنوں کو دونوں جانب ارتھ کئے اور پرمٹ حاصل کئے بغیر ہرگز کام نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ پیپکو کی ہمیشہ سے پالیسی رہی ہے کہ بجلی کے نظام کو ایسے نقائص سے پاک کیا جائے جو آپ کے لئے خطرات کا باعث بن سکتے ہوں۔
تازہ ترین