• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر کالج سوراب میں تعلیمی سرگرمیاں شروع نہ کرنے کے خلاف طلباء کامظاہرہ

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)سوراب کے طلباء نے گورنمنٹ انٹر کالج سوراب کی عدم فعالیت اور تعلیمی سر گرمیاں شروع نہ کرنے کے خلاف اپنے مطالبات کے حق میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جمعرات کو مظاہرہ کیا مظاہرین نے بینرز اور پیلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا  کہ گورنمنٹ انٹر کالج سوراب کی عمارت2003 میں تعمیر ہونا شروع ہوئی جو2005 میں مکمل ہونا تھی14 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود تا حال عمارتیں مکمل نہیں ہو سکی ہیں  اس وقت عمارتوں کی تعمیر آخری مراحل میں ہے اور اب کام کو روک دیا گیا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے طلباء وطالبات کو تعلیمی سر گرمیوں سے دور رکھنے کی سازش کی جا رہی ہے جس کی ہم مذمت کر تے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت اور محکمہ تعلیم زیر تعمیر عمارتوں کے کام کو مکمل کر کے تعلیمی سر گرمیوں کا آغاز کریں تاکہ علاقے کے طلباء وطالبات تعلیم حاصل کر کے صوبے کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں تعلیمی اداروں کی تعمیر میں سست روی سے کام لے کر علاقے کے طلباء وطالبات کو تعلیم کے حصول سے دور رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کی ہم مذمت کر تے ہیں مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کر تے ہوئے پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔
تازہ ترین