• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقوق کے حصول تک احتجاج جاری رہے گا ‘ ایپکا

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مرکزی رہنماء حاجی گل فراز جدون ، حاجی محمد اکبر بنگلزئی، حاجی نصراللہ خان کاسی، سجاد حسین ، عبدالرحیم کاکڑ، حاجی عبدالخالق، کریم سمالانی محمد ابراہیم مینگل کی قیادت میں اپنے مرکزی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کرانے کے لئے میٹرو پولٹین کارپوریشن کوئٹہ سے ریلی نکالی اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ آج ملک بھرمیں سرکاری ملازمین شدید مشکلات سے دوچار ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناسب سے عوام اور کم تنخواہ پانے والوں کو شدید دشواری کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہورہے ہیں اور مہنگائی سے تنگ آکر خودکشی کر رہے ہیں لیکن حکومت اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہے اس لئے حکومت فوری طور پر ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کر کے ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کریں اور مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ اور سول سیکرٹری کی طرح ملازمین کو حاصل شدہ مراعات کے مطابق یوٹیلٹی اور دیگر الائونسز منسلک کر کے محکمہ جات کے ملازمین کو دیئے جائے سول سیکرٹریٹ کی طرز پر50 فیصد کوٹہ ،اسٹینو گرافر کو16 کمپیوٹرآپریٹر، ڈیٹا انٹر آپریٹرز اور پرائیویٹ سیکرٹری کو گریڈ17 دیا جائے ہم مطالبات کے حصول تک اپنا پرامن احتجاج جاری رکھیں گے ۔
تازہ ترین