• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور بیوروکریسی حقوق دینے میں سنجیدہ نہیں،ڈسٹرکٹ چیئرمین

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)بلوچستان کے بلدیاتی نمائندوں نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو اختیارات دینے کیلئے وزیراعلیٰ کی قائم کمیٹی کی سفارشات پر فوری عملدرآمد اور فنڈز جاری کئے جائیں ورنہ بلوچستان اسمبلی اور وزیراعلیٰ وگورنر ہائوس کے سامنے بھرپور احتجاج کیاجائےگا سابقہ بجٹ ریلیز اور آئندہ بجٹ میں اضافہ کیاجائے حکومت میں شامل پارٹیاں بلدیاتی اداروں کو فعال جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ چیئرمین کوئٹہ ملک نعیم خان بازئی عبدالرحیم کرد ملک عثمان کاکڑ عیسی روشان محمدیوسف مندوخیل عبدالخالق میرزئی عبیداللہ سلطان شیرانی قاہم الدین دھپال امیر محمد کھیتران میر وائس خان شمس حمزہ زئی فتح محمد نعمت اللہ سید عمر جان آغا شاہ جہان نواب خان حبیب اللہ جار اللہ عبدالرسول عصمت اللہ بازئی عبدالعزیز زمان ترین محمد صادق شاہ جہان پٹھان سمیت مختلف اضلاع سے ڈسٹرکٹ ومیونسپل چیئرمین نائب چیئرمین وکونسلران نےایم پی اے ہاسٹل میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں  نے کہا کہ 19نکات پر مشتمل مطالبات حکومت کو پیش کئے تھے مگر آج تک ان پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی حکومت اور بیورو کریسی ہمیں حقوق دینے میں سنجیدہ نہیں انہوںنے کہا کہ آٹھ ماہ قبل اپنے مطالبا ت کیلئے صوبائی وزراء وزیراعلیٰ سے ملاقاتیں کیں اور بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاج بھی کیا جس پر کمیٹی بنائی گئی مگر کمیٹی کی سفارشات پر کوئی عملدرآمد نہیںہورہا ہے انہوںنے کہا کہ ہمیں اپنے مطالبات منوانے کیلئے احتجاج کا فیصلہ کرنا ہوگا جب تک مطالبات کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاجاتا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کیاجائےگا اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کمیٹی ممبران سردار اسلم بزنجو رحیم زیارتوال جعفر خان مندوخیل سردار مصطفیٰ ترین سے ملاقات کرکے مسائل حل کرانے کی کوشش کی جائےگی۔
تازہ ترین