• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کو تعلیمی پسماندگی سے نکالنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،اسلامی جمعیت طلبہ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)اسلامی جمعیت طلبہ جی سی ٹی کالج کوئٹہ کا اجتماع ناظم کوئٹہ ندیم صابر بلوچ کی زیرصدارت ہوا جس میں کارکنان جی سی ٹی نے کثرت رائے سے عصمت سیلاچی کو سیشن2017-18کیلئے ناظم جی سی ٹی دانیال رند کو سیکرٹری جنرل اور زبیر کاکڑ کو سیکرٹری اطلاعات منتخب کیا اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ندیم بلوچ نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ صوبے میں تعلیم کے مسائل حل کرنے کیلئے بلوچستان کو تعلیم دو مہم چلارہی ہے جبکہ اختتام پر دو روزہ حقوق طلبہ کنونشن کا انعقاد کوئٹہ میں ہوگا جو تعلیمی میدان میں مثبت تبدیلی کا باعث ہوگا اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں کو مایوسی کے اندھیروں سے نکالنے اور روشن مستقبل کی جانب گامزن کرنے کیلئے میدان عمل میں کوشاں ہے طلبہ حقیقت پسندی کی جانب راغب ہوں اور حقو ق کی جنگ لڑنے کیلئے کردارادا کریں اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں کی نمائندگی کریگی اور بلوچستان کو تعلیمی پسماندگی سے نکالنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔
تازہ ترین