• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت کے نام پر کرپشن کا بازار گرم کردیا گیا‘احمد خان

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)افغان قومی موومنٹ کے سربراہ احمد خان نے کہا ہے کہ قوم پرستوں کی جانب سے برابری کے نعرے جھوٹ ثابت ہوئے قوم پرست اور ان کے حواری ذاتی مفادات کیلئے قوم کو اندھیرے میں رکھنا چاہتے ہیں یہ باتیں انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم ہے اور شہنشائیت قائم کر دی گئی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں انہو ںنے کہا کہ اے کیو ایم عوام کو لٹیروں سے نجات دلائیگی اور اکابرین کا مشن مکمل کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں مفاد پرست عناصر کو مسترد کردیں۔
تازہ ترین