• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان بلوچستان میں اپناوقت بربادنہ کریں، جمعیت

کوئٹہ(خ ن) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری اورسابق صوبائی وزیرحاجی بہرام خان اچکزئی نے اپنی رہائش گاہ پر جمعیت ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی نورگل خلجی،عزیزاللہ پکتوی اورعبدالواسع سحرکے اعزازمیں عشائیہ دیااس موقع پرانہوں نے مختلف امورپرتبادلہ خیال کیاحاجی بہرام اچکزئی،حاجی نورگل خلجی اورعزیزاللہ پکتوی نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ قائدجمعیت مولانافضل الرحمن ٰنے فاٹااصلاحات کے معاملے پردرست اوراصولی موقف اختیارکیاہے کیونکہ کوئی بھی فیصلہ قبائلی عوام کی مرضی کے بغیرکرناناقابل قبول ہے عوام کواعتمادمیں لیکران کی مرضی کے مطابق ان کے مستقبل کافیصلہ کیاجائے انہوں نے کہاکہ عمران خان بلوچستان میں اپناوقت بربادنہ کریں کہیں اورکارخ اختیارکریں آئندہ الیکشن میں انہیں پتہ چلے گاکہ بلوچستان جمعیت کامضبوط قلعہ ہے ۔
تازہ ترین