• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات،رشتہ کرانے کاجھانسہ دیکر3افرادکی2بہنوں سےزیادتی

گجرات (نمائندہ جنگ) رشتہ دیکھنے کا جھانسہ دیکر 3 افراد ارسلان اکرم ، مدثر شاہ اور ثاقب عمران نے مرغی خانہ میں 2 بہنوں (پ)اور(س)کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ رنمل شریف میلہ دیکھنے آئیں تو وہاں ان کی ملاقات ارسلان اکرم کے ساتھ ہوئی، (پ)اور(س)نےارسلان سے اپنے بھائی کے رشتہ کی بات کی، ارسلان اکرم نے فون کر کے کہا شاہین چوک گجرات آ جائیں، جب دونوں بہنیں پہنچیں تو ارسلان اکرم ان کو ایک مرغی خانہ میں لے گیا، وہاں پہلے سے 2 افراد مدثر شاہ اور ثاقب عمران موجود تھے، تینوں نے دونوں بہنوں کے ساتھ باری باری زیادتی اور فرار ہوگئے۔ پولیس نےمقدمہ درج کرلیا۔ 
تازہ ترین