• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ کبھی بھی مسائل کاحل تھی اورنہ ہوگی ،گورنر پنجاب

لاہور(نمائندہ خصو صی) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط اور آہنی ہاتھوں میں ہے جو ملکی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ دنیا کے امن کو یقینی بنانے کے لیے عملی طور پر کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی کامیابیوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے جو ہماری آنے والی نسلوں کی حفاظت کی ضمانت ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے رائل کالج آف ڈیفنس کے 21رکنی وفد سے گفتگو کے دوران کیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ احسن اقبال بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ُدنیا کے زمینی حقائق اب تبدیل ہو چکے ہیں ،جنگ کبھی بھی کسی مسئلے کا حل تھی اور نہ ہو گی، ہم دہشت گردی سمیت تمام اہم عالمی مسائل کو نیک نیتی اور باہمی سوچ و فکر کے ساتھ حل کر نے کے خواہاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں وہی حکمرانی کر سکتاہے جو معاشی و اقتصادی طور پر مضبوط ہے۔
تازہ ترین