• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایچ اے سٹی لاہور فراڈ کے ملزم مرادارشد کے جسمانی ریمانڈ میں 5روزکی توسیع

لاہور (نیوزرپورٹر)احتساب عدالت لاہور  نے ڈی ایچ اے سٹی لاہور پراجیکٹ میں اربوں روپے  کے فراڈ کے مرکزی ملزم حماد ارشد کے بھائی مراد ارشد کے جسمانی ریمانڈ میں  5 دنوں کی توسیع کر دی ۔نیب نے مراد ارشد کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا۔ نیب کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم اس سکینڈل کے مرکزی ملزم حماد ارشد کا بھائی ہے جس نے ڈی ایچ اے کا نام استعمال کرکے 10500 افراد سے پلاٹوں کی مد میں درخواستیں لیں اور  پلاٹوں کی منتقلی کیلیے مجموعی طور پر 15.6 ارب روپے وصول کیے۔  اسی ریفرنس میں عدالت  ملزمان کامران کیانی اور طارق صدیق کو  مفرور قرار دے چکی ہے ۔  
تازہ ترین