• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپکا کی پنجاب بھر میں احتجاجی ریلیاں، وزیرخزانہ کےپتلے نذر آتش

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)  آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)  کی کال پر گزشتہ روزپنجاب کے تمام اضلاع میں کمشنر و ڈی سی آفسز کے باہراحتجاجی ریلیاں  نکالی گئیں اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے پتلے نذر آتش  کر کےشدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ لاہور میں صبح10 بجے محکمہ زراعت ڈیوس روڈ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت  لالہ محمد اسلم صدر ایپکا لاہور ڈویژن،  وسیم احمد خان، کرامت سندھو، افتخاراحمد و دیگر عہدیدران نے کی۔ جس میں لاہورڈویژن کے تمام محکمہ جات کے ہزاروںملازمین نے شرکت کی۔ شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر ایپکا کے مطالبات اور نعرے درج تھے ۔جس کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہی۔صدر ایپکا پنجاب حاجی محمد ارشاد چوہدری نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نئے بجٹ میں ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈزجن میں50% سال 2010 سمیت دیگر تمام ایڈہاک ریلیف کو ضم کرتے ہوئے سکیل ریوائز کیے جانے تنخواہوں میں 200فیصد اضافہ  کر کےملک بھر کے تمام ملازمین کوہائوس رینٹ ریکوزیشن کی بنیادپر دینے، اپ گریڈیشن سے محروم گریڈ 1 تا 16 تک کے تمام ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل کیڈرز کے ملازمین کو  اپ گریڈ کیا جا نے و دیگر مطالبات کی بجٹ سے پہلے منظوری  کے لئےتا حال کوئی عملدرآمد  نہیں کیا۔ حاجی محمد ارشاد چوہدری نےسے اپیل کی کہ وہ ایپکا کےمطالبات کی منظوری کا20 مئی سے قبل اعلان کریں ورنہ 25 مئی کو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کے سامنے دم دم مست قلندر ہوگا اور تاریخی دھر نا دیں گے جس میں ملک بھر بشمول آزاد کشمیر کے لاکھوں ملازمین بھرپور شرکت کریں گے جو کہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا ۔
تازہ ترین