• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی مندی، 215 پوائنٹس کم ہوگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام مندی سے ہوا،جمعہ کو مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر پرافٹ ٹیکنگ اور کریکشن کا غالب رحجان دیکھا گیا اور 100انڈیکس 215پوائنٹس کی کمی سے 50742پر آکر بند ہوا ،جمعہ کو مارکیٹ سرمائے میں9.76ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی البتہ مارکیٹ ٹرن اوور گذشتہ روز کی نسبت 4.29کروڑ شیئرز زیادہ رہا ،مارکیٹ میں ٹریڈنگ ویلیو بھی گذشتہ روز کی نسبت 38کروڑ7لاکھ بڑھ گئی ،مارکیٹ میں دن بھر منفی رحجان ہی دیکھا گیا اور کاروباری ہفتے کے آخری روز  100انڈیکس 214.57پوائنٹس کی کمی سے 50956.60سے کم ہو کر 50742.03پوائنٹس پر آگیا ، 30انڈیکس میں 137.69پوائنٹس کی کمی سے 26787.33پوائنٹس پر آکر بند ہوا جبکہ  آل شیئرز انڈیکس میں 32.51پوائنٹس کی کمی ہوئی اور یہ 35081.41پوائنٹس ہو گیا ،مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر413کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا ان میں سے 243کے بھاؤ میں اضافہ 162کے بھاؤ میں  کمی جبکہ 8کے بھاؤ مستحکم رہے ،مارکیٹ میں جمعہ کو ٹرن اوور کے لحاظ سے سلک بینک سر فہرست رہا جس کے 2کروڑ 43لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا دوسرے نمبر پر 2کروڑ 14لاکھ شیئرز کےکاروبار  کی وجہ سے سمٹ بینک رہا تیسرے نمبر پر شیئرز کا کاروبار کوہ نور سپنگ ملز کے شیئرز کا ہوا جس کے ایک کروڑ 62لاکھ شیئرز خریدے اور فروخت کیے گئے جمعہ کے جن 2کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت سب سے زیادہ بڑھی ان میں ایکسائیڈ کے شیئرز کی قیمت 45.35روپے اور بھنارو ٹیکسٹائل کے شیئرز کی قیمت 42.04روپے بڑھ گئی دوسری جانب آئی سی آئی پاکستان اور کولگیٹ پامولیو کے شیئرز کی قیمت میں بالترتیب48.70اور 25روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔
تازہ ترین