• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیوچر ٹرسٹ اور یو ایس ایڈ کے درمیان مفاہمتی یاددداشت پر د ستخط

کراچی(پ ر)فیوچر ٹرسٹ اور یو ایس ایڈ کے درمیان پاکستان میں ترقیاتی چیلنجز کا سامنا کرنے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ۔اس موقع پر دونوں فریقین نےپاکستانی عوام کو سائنس ،ٹیکنالوجی ،نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے اقدامات اور انٹرپرینیورشپ میں اپنے جاری اور آئندہ منصوبوں کے زریعے مشترکہ مواقع اور امداد کے فراہمی کے عزم کا اظہار کیا۔اس معاہدے کی رو سے ایجادات اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے حوالے سے امریکی انسٹی ٹیوشنز سے روابط میں اضافہ کیا جائیگا۔اس موقع پر چیئرمین فیوچر ٹرسٹ علی رضا صدیقی اور مشن ڈائریکٹر یو ایس ایڈ جون گروئرک نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین