• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے پاکستانی سی فوڈ کی درآمد پرعارضی پابندی عائد کردی، عملدرآمد شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امریکی فشنگ جائزہ ٹیم نے پاکستانی فشنگ سمندری حدود ، فش ہاربر اور فیکٹریوں کا جائزہ لینے کے بعد معیار پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے امریکا کے لئے برآمد پر عارضی طور پر پابندی لگا دی ، امریکی جائز ہ ٹیم نے دو روز کراچی میں قیام کیا اس موقع پرفشنگ کرنے کے انداز ، سمندری حدود میں فشنگ کرنے کے طریقے،فش ہاربر پر صحت صفائی ، سی فوڈ فیکٹریوں کے دورے کے بعد ٹیم نے رپورٹ دی ہے ،پاکستانی سی فوڈ امریکی معیارات کے مطابق نہیں ہے اس لئے عارضی پاکستانی سی فوڈ کی عارضی طور پر برآمد پر پابندی عائد کردی ہے جس پر عمل شروع ہوگیا۔
تازہ ترین