• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی برمنگھم میں پریکٹس جاری

لاہور (نمائندہ جنگ) چیمپئنز ٹرافی سے قبل قومی کر کٹ ٹیم کی برمنگھم میں پریکٹس جاری ہے ،ٹریننگ کیساتھ ساتھ پاکستانی کرکٹرزکی فٹنس جانچ لی گئی ہے، تاہم جم ٹریننگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ویٹ ٹریننگ اور اسٹریچنگ کے دوران بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور دیگر اسٹاف بھی معاونت کرتا رہا،پلیئرز نے مختصر فاصلے کی اسپرنٹ میں اپنے اسٹیمنا کا امتحان دیا، جسمانی لچک بھی جانچی گئی،موسم کی خرابی کے باعث انڈورپریکٹس کرنا پڑیگی،انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگی میں مشکل پیش آئیگی۔یادر رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا پہلا مقابلہ 4 جون کو روایتی حریف بھارت سے ہو گا، اس سے قبل بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کیخلاف وارم میچز میں بھی تیاریاں جانچنے کا موقع ملے گا۔
تازہ ترین