• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ویلیئرز نےانگلینڈ کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے فیورٹ قراردیدیا

لندن ( اسپورٹس ڈیسک ) جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا ہے کہ انگلینڈ 2015 کی تباہ کن ورلڈ کپ مہم جیسے حادثے سے باہر آگیا ہے اور آئندہ ماہ ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کیلئے فیورٹ ٹیم ہے ۔ انگلینڈ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلوں کے پانچ میچوں میں صرف میں ایک جیتنے کے بعد باہر ہو گیا تھا ۔ مگر اب آئی سی سی کی عالمی درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر ہے ۔ ڈی ویلیئرز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ نے بہت زبردست واپسی کی ہے ۔ ان کے پاس ذہین کھلاڑی ہیں ۔ اور ان میں کچھ پلیئرز بہت بہترین کھیل رہے ہیں ۔ 33 سالہ ڈی ویلیئرز  انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریزکا حصہ نہیں ہونگے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ریٹائر نہیں ہو رہا ،مگر اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کرونگا ۔ لیکن یہ ضروری ہے کہ میں جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ ہوں اور یہی میرا فیصلہ ہے ۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے بدھ سے لیڈز میں ہو گا۔
تازہ ترین