• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان کو ایک اور تمغہ مل ہی گیا

باکو( نصر اقبال/ نمائندہ خصوصی) چوتھے اسلامک گیمز میں پاکستان نے جمعے کو ایتھلیٹکس میں برانز میڈل جیت لیا۔ پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولین تھرو میں برانز میڈل حاصل کیا اسلامک گیمز میں دو چاندی اور چار کانسی کے ساتھ پاکستان کے میڈلز کی تعداد 6 ہو گئی ہے والی بال ایونٹ میں پاکستان نے ترکمانستان کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دیدی۔ باسکٹ بال مینز 3x3 ایونٹ میں ورلڈ چیمپئن ترکی نے پاکستان کو19-13 ، سعودی عرب نے 21-16، ترکمانستان نے 21-13 اور آذربائیجان نے 22-13 سے کامیابی حاصل کی۔ویمنز باسکٹمیں انڈونیشیا نے پاکستان کو 21-16 اور فلسطین نے 11-04 سے ہرا دیا اس کے علاوہ ترکی نے 21-2 جبکہ شام نے پاکستان ویمنز باسکٹ بال ٹیم کو 21-5 کے واضح فرق سے شکست دی۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا کیخلاف ابتداء میں پاکستان ویمنز ٹیم کو 4 صفر سے برتری حاصل تھی مگر میچ کے دوران ٹیم کی کپتان مہروخان کے زخمی ہونے کے باعث برتری برقرار نہیں رکھ سکی۔ ریسلنگ مقابلوں میں پاکستان کے محمد بلال، مدثر حسین اور محمد اسد بٹ اپنی فائٹس میں شکست کھا گئے۔ ٹینس میں خواتین کے انفرادی مقابلے میں ترک پلیئرنے پاکستان کی سارہ محبوب کو 6-0، 6-0 زیر کیا۔ ڈبلز میں مہک کھوکھر اور سارہ منصور کو ملائیشین کھلاڑیوں کے ہاتھوں اسکور 4- 6 اور 6-0 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
تازہ ترین