• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے سعدی عباس سمیت 45 ایتھلیٹس کا ڈوپ ٹیسٹ

باکو( نمائندہ خصوصی) اسلامک گیمز میں سات روز کے اختتام پر ان کھیلوں میں شریک  مختلف  ملکوں کے 45 مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لئے گئے، ان میں پاکستان کے کراٹے کا سعدی عباس بھی شامل ہیں۔ دریں اثنا گیمز میں شریک قومی دستے کے کھلاڑیوں اورآفیشلز نے نماز جمعہ شہر کی مختلف مساجد میں ادا کی ، بعد ان کھلاڑیو ں نے جن میں خواتین کھلاڑی اور آفیشلز بھی شامل  ہیں شہر کے تفریحی مقامات کا دور کیا سیلفیاں بنوائی اور تصاویر بھی بنوائی، کھلاڑیوں نے شاپنگ بھی کی۔ 
تازہ ترین